تازہ ترینعلاقائی

جمبر:موٹروے پولیس بیٹ نمبر 13 نے ذمہ داری کی مثال قائم کردی

گمشدہ بچے کے والدین کو تلاش کرکے بچہ والدین سے ملا دیا۔

جمبر(نامہ نگار)موٹروے پولیس بیٹ نمبر 13 نے ذمہ داری کی مثال قائم کر دی۔ گزشتہ روز پتوکی ٹول پلازہ پربس ڈرائیور نے آٹھ سالہ بچے کو موٹروے پولیس کےحوالے کیا۔ ڈی ایس پی موٹروےتنویر اصغر کھوکھر نے بچے سے گھر کا پتہ معلوم کیا اور بچے سے معلومات حاصل کیں۔ بچے نے بتایا کہ وہ درزی کو سوٹ دینے جارہا تھا کہ چند نامعلوم افراد نے اسے اغوا کرلیا۔ بچے نے بتایا کہ ساہیوال کے قریب اسے ہوش آئی اور وہ موقع پاکروہاں سے بھاگ نکلا اور بس میں سوار ہوگیا۔ ڈی ایس پی موٹروے پولیس نے متعلقہ تھانے کے اے ایس آئی سے رابطہ کیا اور گمشدہ بچے کے بارے آگاہ کیا۔ جس پر بچے کی والدہ اور اسکے ماموں فوری جمبر موٹروے دفتر پنہچے۔ موٹروے پولیس نے بچے کو تصدیق کرنے کے بعد انکے حوالے کردیا۔ بچے کی والدہ اور ماموں نے موٹروے پولیس پتوکی کے ڈی ایس پی کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی:جناح اسپتال کا نظام این جی اوز کے حوالے،ملازمین مشتعل

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker