تازہ ترینعلاقائی

جمبر پریس کلب کی ارشد انصاری کولاہور پریس کلب کاصدر منتخب ہونے پر مبارکباد

جمبر پریس کلب کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ صدرچوہدری آصف تاج

جمبر (نامہ نگار)لاہور پریس کلب الیکشن میں جرنلسٹ گروپ نے میدان مار لیا، ارشد انصاری 734 ووٹ لیکر صدر منتخب، گرینڈ الائنس گروپ سے بابر ڈوگر 588 لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور پریس کلب کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا، جس میں جرنلسٹ پینل نے واضح اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کر لی، انتخابات میں تین بڑے گروپس نے حصہ لیا۔ صدارت کے لئے جرنلسٹ گروپ سے ارشد انصاری، پراگریسو گروپ سے عبدالمجید ساجد اور گرینڈ الائنس سے بابر ڈوگر امیدوار میدان میں تھے۔جرنلسٹ پینل کے جاوید فاروقی 871 ووٹ لیکر سینئر نائب صدر منتخب ہو گئے، مزید برآں جرنلسٹ پینل کے پلیٹ فارم سے زاہد چودھری 663 ووٹ حاصل کر کے سیکریٹری نامزد۔ جمبر پریس کلب کے صدر چوہدری آصف تاج اور جنرل سیکرٹری عقیل خان نے نومنتخب صدر لاہور پریس کلب کو جمبر پریس کلب کی طرف سے مبارکباد دی۔ یاد رہے جمبر پریس کلب کی طرف سے ارشد انصاری کی حمایت میں صدر پریس کلب جمبر چوہدری آصف تاج سارا دن الیکشن کمپئن میں لاہور رہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button