تازہ ترینکھیل

جمبرکرکٹ ٹورنامنٹ: الیون سٹار پھولنگر کی جیت، کرکٹ کے فروغ کے لیے ہرممکن مدد کروں گا، رانا اکرم

12046865_805916136201174_4482495693416174509_nجمبر(نامہ نگار) گورنمنٹ ہائی سکول جمبر میں جاری ٹورنامنٹ کا فائنل آج گیسٹ کرکٹ کلب جمبراورالیون سٹار پھولنگر کے درمیان کھیلا گیا۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کے نامزد چئیرمین رانا محمد اکرم تھے۔ مہمان خصوصی پر جوش استقبال کیا گیا۔ میچ شروع ہونے قبل دونوں ٹیموں کا مہمان خصوصی سے تعارف کرایا گیا۔ فائنل میچ الیون سٹارپھولنگر نے باآسانی چھ وکٹوں سےجیت لیا.جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی اور نقد انعام سے نواز گیا۔مہمان خصوصی رانا اکرم نےکھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نقد انعامات دیے۔ٹورنامنٹ اتنظامیہ کوبھی 15000 روپے نقد دیے۔مہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے کہا نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ ہم نئی نسل کو گمراہ کرنے والے راستوں سے روکنا ہے اور صحت مند زندگی کے لیے کھیلوں کے میدان کو سجانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اگر وہ الیکشن میں فتح یاب ہوئے تونوجوان کھلاڑیوں کوگراونڈ باونڈری اور سایہ دار سیٹنگ دلائیں گے۔ انہوں نے جمبر میں کرکٹ کے ساتھ فٹبال کے فروغ کیلئے بھی گراسینگ اور پول کے انتظامات کی یقین دہانی کرائی۔ جس پر نوجواںوں کھلاڑیوں نے بھی ان ہر ممکن مدد کرنے کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker