تازہ ترینعلاقائی

جمبر:ناجائزتجاوزات کا خاتمے کے لیے نوٹس جاری

پھولنگر(نامہ نگار) جمبر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف عوام کو نوٹس ملنا شروع ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف جاری ایکشن ہے اسی بنا پر جمبر کلاں و خورد میں بھی عوام کو ناجائز تجاوزات ختم کرنے کے لیے سات دن کی مہلت دے دی۔ذرائع کے مطابق اندرون جمبر چھانگا مانگار موڑ سے گلشن اڈا تک نکلنے والے روڑ پر لوگوں نے ناجائز قبضہ کرکے اپنے گھرکو آگے بڑھا لیا ہے یا دکانیں بنا لی ہیں۔ جس کی وجہ سے 70 فٹ چوڑی سڑک سکڑ کر 20 فٹ رہ گئی ہے۔ ضلع کونسل کی طرف سے ناجائز قابضین کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں ۔ اب دیکھنا ہے اسسٹنٹ کمشنر آصف ڈوگر اور انکی ٹیم سات دن بعد کیا ایکشن لیتی ہے۔ ذرائع کے مطابق جمبر میں کئی پانی کے چھپڑتھے جن پر اب لوگوں نے ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے ابھی ان پر ایکشن لینا باقی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker