تازہ ترینعلاقائی

جمبر: گیس کی بندش کی وجہ سے گھر کے چولھے بند

جمبر(نامہ نگار)جمبر میں بغیر اطلاع گیس کی بندش کی وجہ سے چولھے ٹھنڈے ہوگئے۔ جمبر میں کافی عرصہ سے صبح ،دوپہر اور شام لوڈشیڈنگ کی جارہی تھی جس کی وجہ مرد حضرات آفس اور بچے سکول بھوکے جارہے تھے مگر آج تو گیس نے کمال کردیا۔ صبح سے شام ہوگئی مگر گیس آنے کا نام نہیں لے رہا، ہوٹل والوں کی چاندنی ہوگئی لوگ روٹی اور سالن ہوٹل سے کھانے پر مجبور ہوگئے۔ غریب لوگوں کو گیس نے روٹی کھانے سےمجبور کردیا۔ جمبر کی عوام حکمرانوں اور انتظامیہ کو کوسنے پر مجبور ہوگئی۔ عوام نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں کچھ نیا نہ دیں پر ہمارے منہ نوالا بھی تونہ چھینیں۔

یہ بھی پڑھیں  اے قائد ۔۔۔ تیرے ملک میں!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker