تازہ ترینعلاقائی

جمبر: گستاخانہ فلم کے خلا ف بھرپوراور پر امن احتجاج

جمبر(نامہ نگار) جمبر میں جمعہ کے بعد تمام مساجد سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی جمبر اڈا پر ایک جلوس کی شکل اختیار کرگئیں۔ جس میں ہزاروں افرادنے شرکت کی۔ جس سے مختلف مکاتب فکر کے علماکرام نے خطا ب کیا۔ اس میں تمام سماجی اور مذہبی جماعتوں کے لوگ نے شرکت کی۔ جلو س سے خطا ب کرنے والوں میں قاری محمد رمضان، قاری شبیر، قاری ریاست ، حید ر معاویہ ، انتظارالحق اور قاری صابر صدیقی نے اپنے اپنے خطاب میں رسول اکر م سے اظہار عقید ت کیا اور مطالبہ کیا ہے کہ گستاخانہ فلم بنانے والے ٹیر ی جونز کو سزائے موت دی جائے اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے جب تک اس کو سزا نہ دی جائے امریکہ سے تعلقات ختم کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں  بارش کے بعد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker