تازہ ترینصفدر علی حیدریکالم

جمہورت ..انتقام..اور..انتظام

لالتیں ……گھونسے…..تھپڑ……مکے……ٹھڈے……لاٹھی چارج ……اور ……سڑک پر ہی تھرڈ ڈگری ……… بدترین تشدد
یہ اسلام آباد ہے ۔نقشے کے تحت بنایا اور سجایا گیا ایک شہر ……اور بدقسمتی سے پہلی ………فلاحی اسلامی ریاست کا صدر مقام
جن بد نصیبوں پرتشدد ہوا…..وہ بد را کے ایجنٹ تھے نہ طالبان …..را کے ہوتے تو سامنے نہ آتے دوست بن کر ڈستے رہتے
طالبان کے ہوتے تو اس پر ہاتھ ہی کب اٹھتے…….ہاتھ چومے جاتے اور اپنے ہاتھ ماتھے پر لے جا سلامی دی جاتی
اور………. سر جھکا کر جی حضوری ہوتی
یہ تو اس اسلامی فلاحی ریاست کے وہ عام اور شریف شہری تھے کہ ووٹ دینا …….اور……. مار کھانا جن کا شروع دن سے مقد ر ر ہا ہے
ان کا قصور …………. یہ کیا کم ہیں کہ انہوں نے پاک سرکار کے خلاف پر امن آواز بلند کی ….اور………صدر مقام کا تقدس پامال کیا
’’ اب ضروری تو نہیں مجرموں کو ان کا جرم بتایا بھی جائے ……….بس ہم نے کہہ دیا کہ وہ مجرم ہیں…………تو وہ…….. ہیں اور بس
اب کیا سب سے مذاکرات کئے جائیں ………منتیں ترلے کئے جائیں …..اور…………….قسطوں میں امن کی بھیک مانگی جائے
کیا یہ ضروری ہے کہ مجرموں کا اتہ پتہ بتایا جائے …….اندھے ہو….. دیکھ نہیں چکے …………کہ… پہلے کہ دو جیلیں توڑی جا چکی ہیں
تم بھی تو انہی کے کچھ لگتے ہو ناں ……تم بھی مجرم ہو …..اس ملک ….اس دیس ……اس قوم …..بلکہ پوری عالمِ انسانیت کے مجرم ‘‘
مرد تو مار کھانے کے لئے ہی بنے ہیں
لیکن وہ عورتیں……………
اپنے پیاروں کے دکھ میں ڈوبی ………..پر امن احتجاج کرتی………….. پر امن عورتیں
کہ غصے میں بھی بولتے سنا تو مہذب ہی لگیں
آخر انکا کیا قصور تھا؟انکا …جن کے بال نوچے….نقاب کھینچے گئے……سڑک پر گھسیٹا الگ گیا……[.کھینچ کھینچ کر جن کو طماچے پڑے
سوچتا ہوں کیا یہ وہی جمہوریتہے کہ جس کے بارے کہا گیا ’’یہ ایک بہترین انتقام ہے…………..اور آج یہ انتقام سر عام دیکھ بھی لیا
ہاں جمہوریت ایک بہترین انتقام ہے ………جس کی سزا صرف مظلوں کا ہی مقدر ہوئی ہے
کیسا سستا اور فوری انصاف ملا ہے
انصاف اور انتقام ایک ساتھ………ایک ہی وقت ……ایک ہی مقام پر……………….مساوات کے تقاضوں کے عین مطابق
مرد و عورت کا امتیاز کئے بنا …………….ایک ٹکٹ میں دو شو….. ہمراہ سائیڈ پروگرام …..مار دھاڑ سے بھر پور
اسلام آبادکی پولیس نے یہ ثابت کر دیا …..کہ ……..وردی کا رنگ بدل دینے سے ’’پلس‘‘ کے کالے کرتوت اور مسخ باطن نہیں بدلتے ۔
ہاں بجا فرماتے ہیں آپ ……… جمہوریت ایک بہترین انتقام ہے ……………ایک بہترین انتظام

note

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button