پاکستانتازہ ترین

وزارت پٹرولیم اور ڈاکٹر عاصم مافیا بنے ہوئے ہیں، جمشید دستی

اسلام آباد(بیوروچیف) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم میں مشیرپٹرولیم اور جمشید دستی میں تلخ کلامی ہو گئی،نون لیگ کے بائیکاٹ کی دھمکی پر ڈاکٹرعاصم پٹرول کی قیمت میں اضافہ واپس لینے کا معاملہ  وزیراعظم کو پیش کرنے پر تیار ہو گئے۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس طارق خٹک کی صدارت میں شروع ہوا ۔ جمشید دستی نے کہا کہ وزارت پٹرولیم اور ڈاکٹر عاصم مافیا بنے ہوئے ہے۔ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ آپ پڑھے لکھے لوگوں کی طرح بات کریں،پٹرولیم پر لیوی میں نے نہیں پارلیمنٹ نے لگائی۔ مسلم لیگ نون کے ارکان نے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لیا جائے ورنہ ہم اجلاس سے بائیکاٹ کر دیں گے اس پر مشیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ سفارشات مرتب کی جائیں وہ وزیراعظم اور کابینہ کے سامنے رکھیں گے، ارکان نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے قبل خبریں میڈیا پر نہیں آنی چاہیئں،عوام پریشان ہوتے ہیں۔ اس حوالے سے وزارت پٹرولیم اور اوگرا جامع میکنیزم بنائے،چیئرمین اوگرا نے کہا کہ خبریں اوگرا سے لیک نہیں ہوتیں۔

یہ بھی پڑھیں  شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں ڈرون حملہ،5 جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker