تازہ ترینعلاقائی

جامشورو: گلی کے تنازعے پر کھوسو قبیلے کے 2گروہوں میں تصادم 7افراد زخمی

جامشورو﴿نامہ نگار﴾ تفصیلات کے مطابق گوٹھ علی آباد میں کھوسو برادری کے گرامانی اورکنگیانی گروپوں میں گلی کے تنازع پر تصادم ہو گیا جس میں کنگیانی گروپ نے گرامانی گروپ کے اکبر کھوسو۔لعل محمد کھوسو. شریف کھوسو .خدا ڈنو کھوسو سمیت 7افراد کو کلہاڑی اور ڈنڈوں سے شدید زخمی کر دیا جنہیں لمس اسپتال جامشوروںداخل کرایا گیا دوسری طرف واقعے کے خلاف گرامانی قبیلے کے رجب کھوسو.سمو کھوسو. ملھ کاں کھوسو و دیگرنے حملہ آوروں کی عدم گرفتاری اور تھانوٹ پولیس کی جانب دارانہ رویئے کے خلاف جامشورو پریسکلب کے سامنے مظاہرہ کیا اور صحافیوں کو بتایا کہ ملزمان علی آباد میں ہمارے گھروں کے سامنے والی گلی پر بلا جواز قبضہ کرنا چاہتے ہے اور منع کرنے پر امیربخش کھوسو علی بخش کھوسو .یعقوب کھوسو و دیگر نے حملہ کرکے ہمارے 7افراد کو زخمی کر دیا علاوہ ازیں ڈی ایس پی تھا نوٹ محمد سلیمان نے رابطہ کرنے پر بتایا کے کوئی بڑا تنازعہ نہیں ہے گلی کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا جسے حل کرنے کیلئے معززین علاقہ کے پاس معاملہ رکھ دیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں  سبی سمیت ڈویژن بھر میں جاری وزیراعلیٰ بلوچستان کے فراہم کردہ ترقیاتی منصوبوں کی مد میں ملنے والے فنڈز کو کسی صورت ضائع کرنے کی اجازت نہیں دیں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker