تازہ ترینعلاقائی

جامشورو:خورشید چوک میں ڈکیتی ڈاکو 8لاکھ کی رقم لے اڑے۔

جامشورو﴿نامہ نگار﴾ تفصیلات کے مطابق مین خورشید چوک سائیٹ ایریا میں آج شام 8بجے ۵ نامعلوم چور جو بغیر نقاب کے تھے عباسی جنرل اسٹور پر آیے اور گن پوائنٹ پر دوکان کے مالک نصیر احمد عباسی کو یرغمال بنا کر 8لاکھ کی رقم لوٹ لی اور با آسانی فرار یہ خبر سنتے ہی خورشید کے دوکانداروں نے احتجاجاًٍ اپنی دوکانیں بند کر دی اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی اس موقع پر دوکانداروں کا کہنا تھا کے ہماری متعد بار چوری دکیتی کی شکایتوں کے باوجود جامشورو پولیس کی جانب سے کوئی کاروائی نا ہونے کی بنا پر ملزمان اتنے بے خوف ہو گئے ہیں کہ دن دیہاڑے سرعام بغیر نقاب کے سکون سے کاروائی کر کے فرار ہوجاتے ہیںایسے حالات میں ہم اپنا کاروبار کس طرح چلائیں او ر مطالبہ کیا کے ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button