تازہ ترینفن فنکار

اداکار جان ابراہم17دسمبر کو اپنی40ویں سالگرہ منائینگے

ممبئی(نمائندہ شوبز) بھارت کے ٹاپ ماڈل اوربالی ووڈاداکار جان ابراہم17دسمبرکو اپنی40ویں سالگرہ منائینگے۔17دسمبر1972کو( ممبئی) مہاراشٹر میں پیدا ہونے والے جان ابراہم نے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا تاہم بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں ا نکی آمد2003میں فلم” جسم "سے ہوئی جس میں انکی اداکاری کو بیحد سراہا گیا۔اسکے بعد جان ابراہم نے کئی کامیاب بالی ووڈ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے جس میں دھوم،گرم مصالحہ،کال،زندہ،واٹر،ٹیکسی نمبر9211،دھن دھنا دن گول،بابل،سلامِ عشق،دوستانہ،نیویارک،فورس اور دیسی بوائز شامل ہیں جن کے لیے انہیں کئی ایوارڈز کے لیے نامزد اور فاتح بھی قرار دیا گیا۔کئی بار ایشیا کے پُرکشش ترین مردوں کی فہرست میں جگہ بنانے والے جان ابراہم کی آنے والی فلموں میں ریس ٹو،شوٹ آؤٹ ایٹ واڈلااور دوستانہ ٹو شامل ہیں جن کی شوٹنگ اور پروڈکشن کا کام تیزی سے جاری ہے۔واضح رہے کہ 9سالوں سے بالی ووڈ کی ہاٹ کپل مانی جانیوالی جان ابراہم اور بنگالی حسینہ بپاشا باسو کی جوڑی بھی گذشتہ سال ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرنے پر مجبور ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم نوازشریف صاحب،16 مئی کوتوپارلیمنٹ آجائیں گے ناں؟؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker