تازہ ترینفن فنکار

بھارتی اداکار جان ابراہم کا فلمی ایوارڈز تقاریب سے دور رہنے کا فیصلہ

ممبئی(نمائندہ شوبز) بھارتی اداکار جان ابراہم نے فلمی ایوارڈز تقاریب سے دور رہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بھارتی سپر اسٹار عامر خان اپنے کیرئیر کے شروع ہی سے ایوارڈز تقاریب اٹینڈ نہیں کرتے اور نہ ہی ایوارڈز قبول کرتے ہیں، اور اب ان کے نقش قدم پر چل رہے ہیں بالی ووڈ مسل مین جان ابراہم۔ جان ابراہم کا کہنا ہے کہ ایوارڈز ان کیلئے کوئی معنی نہیں رکھتے اور ان کیلئے اتنا ہی کافی ہے کہ ان کی فلمیں باکس آفس پر کامیاب ہوں۔ اسی سبب انہیں ایوارڈز تقاریب اٹینڈ کرنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی لہٰذا اب وہ ان تقاریب کا حصہ نہیں ہوا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker