پاکستانتازہ ترین

جان محمد جمالی بلامقابلہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب

کوئٹہ(پاک نیوز)میر جان محمد جمالی بلامقابلہ بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے۔اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی خالی نشست کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی نے سینئر رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی کو نامزد کیا تھا جو بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔سیکریٹری اسمبلی کا کہنا ہے کہ میر جان محمد جمالی کی بطور اسپیکر کامیابی کا اعلان آج سہ پہر تین بجے کیا جائے گا۔میر جان محمد جمالی کا شمار صوبے کے سینئر سیاستدانوں میں ہوتا ہے، وہ 1998 میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے منصب پر فائز رہے ہیں جب کہ 2006 میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے فرائض انجام دے چکے ہیں، میر جان محمد جمالی 2013 میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے عہدے پر رہ چکے ہیں۔اسپیکر بلوچستان کی نشست عبدالقدوس بزنجو کے استعفے کے بعد خالی ہوئی، عبدالقدوس بزنجو نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان کے منصب کا حلف لیا۔

یہ بھی پڑھیں  نواز شریف کے بچوں اور داماد کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker