تازہ ترینعلاقائی

عباس شریف رائےونڈ میں والد میاں محمد شریف کےپہلو میں سپردخاک

abbas sharifلاہور(نمائندہ خصوصی) سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بھائی عباس شریف کو رائےونڈ میں ان کے والد میاں محمد شریف کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا۔عباس شریف کی نماز جنازہ جامع نعیمہ کے مہتمم راغب نعیمی نے پڑھائی۔نماز جنازہ میں مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین، نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الہی، پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو، جہانگیر بدر،سابق آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمان، اراکین پارلیمنٹ سمیت مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ عباس شریف کو ان کے والد میاں محمد شریف کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا،عباس شریف کی رسم قل اتوار کی دوپہر ایک بجے رائیونڈ میں ہوگی، عباس شریف انیس سو تیرانوے میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : کسی معاشرے میں بھی بچوں پر جبر اور تعلیم سے محروم رکھنے کا تصور نہیں . مس شازیہ اقبال

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker