تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:قتل ہونے والے اکلوتے بیٹے کا باپ جنازہ میں بے ہوش

bhai pheruبھائی پھیرو(نامہ نگار)قتل ہونے والے اکلوتے بیٹے کا باپ جنازہ میں بے ہوش ۔ مقتول پانچ بچوں کا باپ تھا ۔ پولیس نے دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے راتوں رات ایک ملزم کو اعلیٰ قتل سمیت گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات نواحی گاؤں نتھے خالصہ میں قتل ہونے والے چھتیس سالہ رانا نثار احمد خاں کی نماز جنازہ اُس کے آ بائی گاؤں میں پڑھائی گئی جس میں لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ مقتول اپنے بوڑھے باپ مہر خاں کا اکلوتا بیٹا اور خاندان کا واحد کفیل تھا اور پانچ چھوٹے چھوٹے بچوں کا باپ تھا ۔ جنازہ کے وقت مقتول کا باپ مہر خاں روتے روتے بے ہوش ہو گیا ۔ پورے گاؤں میں سوگ کا سماں تھا اور اکلوتے بیٹے کی موت پر اُ س کے خاندان والے ڈھارے مار کر رو رہے تھے اور ہر آ نکھ اشکبار تھی ۔ مقتول کے باپ کی طرف سے تھانہ صد ر بھائی پھیرو میں درج کرائی گئی ایف آئی آ ر کے مطابق کہا گیا ہے کہ لیاقت اور عباس اُوڈ کا بیٹا وارث قاتل پارٹی کے پاس ملازمت کرتا تھا جس کی وہ تنخواہ نہیں دیتے تھے ۔ عباس کے کہنے پر مقتول نثار احمد خاں انکے ساتھ قاتل پارٹی کے پاس منت سماجت کرنے جا رہا تھا کہ گھاٹ لگا کر بیٹھے نذیر احمد چورا اور اُس کے بیٹے نصیر عرف ننھا نے آ تشیں اسلحہ سے اُن پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہلاک ہو گیا ۔ اطلاع سننتے ہی ایس ایچ او تھانہ صدر بھائی پھیرو نصر اللہ بھٹی اور چوکی انچارج دینا ناتھ فورا موقع پر پہنچ گئے اور ایک قاتل نذیر احمد چورا کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ۔ فوری طور پر قاتل کی گرفتاری پر مقتول پارٹی کے ورثا نے پولیس کی کار کردگی کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ قتل کے دوسرے ملزم ننھا کو فوری طور پر گرفتا ر کر کے انکو قرار واقعی سزا دی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:پریس کلب کا اجلاس، فلسطین اوربرما سے اظہار یکجہتی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker