پاکستان

جنوبی وزیرستان: امریکی میزائل حملے میں 13 افراد ہلاک

لدھا(ڈیسک رپورٹر)  جنوبی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا میں جاسوس طیارے سے شکتوئی کے علاقے کنڈ منڈاوٴ میں مکان اور گاڑی پر یکے بعد دیگرے 4 میزائل فائر کئے گئے، میزائل حملے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوئے جبکہ گھر اور گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق ڈرون حملے کے بعد علاقے پر کافی دیر تک 4 جاسوس طیارے بھی پرواز کرتے رہے، جس کے باعث امدادی کارروائیوں میں تاخیر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں  امریکہ اور پاکستان کے مابین ڈرون حملوں کے انسداد کا معاہدہ جلد طے پا جائیگا، سید نوید قمر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker