تازہ ترینعلاقائی

ہارون آباد:چاپان ایجنسی جائیکا سرحد ی علاقہ میں آبپاشی کے نظام کا جائزہ

ہارون آباد﴿تحصیل رپورٹر﴾جاپانی ایجنسی جائیکا ﴿JICA﴾کے چیف ایڈوائزر سوسومی اچی امی کے زیر قیادت جاپانی ماہرین کے ایک وفد نے پاک بھارت کے سرحدی علاقہ میں آبپاشی کے نظام اور دیہی علاقوں کے عوا م کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا ۔ا س موقع پر پاکستان میں جائیکا کے نمائندے منیب ظفر اسسٹنٹ ایس ایم پیڈا بہاولنگر کے علاوہ راشد نور غوری اور نیاز احمد رندھاوا بھی ان کے ہمراہ تھے ۔وفد کے ارکان نے نہر تھری ایل کی پڑتال کرتے کھیتوں کو پانی فراہم کرنے والے موگوںکا جائزہ لینے کے علاوہ فارمرزآرگنائزیشن کے صدر چوہدری عبدالواحدرندھاوا اور ان کے ساتھی دیگر عہدیداروںسے فارمرز آرگنائزیشن کی کارکردگی اور کسانوںکو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کرتے ہوئے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ اس علاقہ کے عوام اپنے مقامی نوعیت کے بنیادی مسائل زیادہ تر پنچائیتی طور پر باہمی افہام و تفہیم ہی کے ذریعے حل کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔اس موقع پر جاپانی وفد نے تھری ایل نہر کا معائنہ کرتے ہوئے موگہ جات کو بھی چیک کیا اور بھل صفائی کے کا م کو بھی دیکھا ۔مجموعی طور پر جاپانی وفدنے ایف او تھری ایل کی کارکردگی کو سراہا ۔واضع رہے جائیکا ﴿JICA جاپانی حکومت کا وہی ادارہ ہے جو پاکستان میں آبپاشی کے نظام کو بہتر کرنے کے لیے سرمایہ کاری کر رہا ہے اور اسی نے ہی فارمرز آرگنائزیشن جدید نظام متعارف کروایا ہے جس کے تحت ضلع بہاولنگر میں سارا سسٹم مکمل ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم کےآنے تک ایوان میں نہیں آئیں گے، خورشید شاہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker