اسلام آباد (مانیٹرنگ سیل) یوم آزاد کے موقع پر دن کے آغاز پر صوبائی اور وفاقی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی دی گئی، جب کہ مساجد میں خصوصی نوافل اور ملکی سلامتی و امن کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔ ملک بھر میں یوم آزادی قومی جوش جذبے کے ساتھ منایا جا رہاہے ۔ دن کے آغاز پر صوبائی اور وفاقی داراالحکومتوں میں پاک افواج کی جانب سے اکیس اکیس توپوں کی سلامی دی گئی، ملک میں آج عام تعطیل ہے، فجر کی نماز میں ملک کیلئے نوافیل ادا کیے گئے اور خصوصی دعائیں مانگیں۔