پاکستانتازہ ترین

اسمبلیوں نے عوام کے مسائل حل نہیں کیئے ، جاوید ہاشمی

javid hashmiمسلم لیگ ن (مانیٹرینگ سیل)کے مرکزی رہنما حمزہ شہبازکہتے ہیں کہ مسائل کے حل کے لئے سب کو اکھٹا ہوکر قومی ایجنڈا تشکیل دینا چاہیئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جاوید ہاشمی کاکہناہےکہ اسمبلیوں نے عوام کے مسائل حل نہیں کیے۔حمزہ شہباز شریف نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری دور مکمل ہونا عوام کی کامیابی ہے۔ پنجاب کے تاج کا فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے۔ پنجاب میں صوبوں کی تشکیل کے حوالے سے حمزہ شہبازکا کہنا تھا کہ کوئی بھی صوبہ لسانی بنیادوں پر نہیں۔۔بلکہ انتظامی بنیادوں پر بننا چاہئے۔ خبر چار میں ہی خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جاوید ہاشمی نے مسلم لیگ ن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے علاوہ ہر موقع پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں اتحاد رہا۔آئندہ انتخابات کے حوالے سے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ شفاف انتخابات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔۔ تمام مسائل کا واحد حل جمہوریت ہے۔۔حکمران جماعتوں کے ساتھ اتحاد کو رد کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ جن سیاسی جماعتوں نے عوام کو مایوس کیا انکے ساتھ اتحاد کا کیا فائدہ۔

یہ بھی پڑھیں  فرانس : ٹرک نے ہجوم کو کچل دیا ، 84 ہلاک ، متعدد زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker