تازہ ترینکھیل

میانداد کو پاکستانی ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ بنانے کا فیصلہ

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کیلئے قومی ٹیم کے سابق کوچ جاوید میانداد کو بیٹنگ کنسلٹنٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ایک سو چوبیس ٹیسٹ اور دو سو تینتیس ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے لیجنڈری بیٹسمین جاوید میانداد کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے مختصر عرصے تک بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ فرائض انجام دینگے۔ پی سی بی نے انھیں قومی ٹیم کیساتھ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کیلئے سری لنکا بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ میانداد بطور کوچ بھی پاکستانی ٹیم کیساتھ کام کرچکے ہیں اور انکی کوچنگ میں پاکستان نے انیس سو اٹھانوے میں ایشین ٹیسٹ چیمپیئن شپ جیتی تھی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button