تازہ ترینعلاقائی

حاصل پور سید جاوید اقبال شاہ کے زیر قیادت عوامی اتحادکی ریلی

حاصل پور ﴿بیورو رپورٹ﴾ عوامی اتحاد حاصل پور کے سربراہ سید جاوید اقبال شاہ کے زیر قیادت عوامی اتحادکی ریلی کا انعقاد ہوا ۔ریلی کچہری چوک سے غلہ منڈی ، چوک فوارہ اور ریلوئے روڑ سے ہوتے ہوئے بہاول پور چوک پہنچی ۔وہاں سے دوبارہ ریلی کچہری چوک میں پہنچی۔جہاں پر مقررین نے بجلی ،پانی ،بے روز گاری اور امن وامان کی صورت حال پر حکومتی پالیسیوںپرشدید تنقیدکی ۔جہاں پر
،عوامی اتحاد حاصل پور کے سربراہ سید جاوید اقبال شاہ نے عوام سے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہم حکومت سے مطالبہ کر تے ہیں کہ پاکستان کا حصہ تخت لاہور ہی نہیں ہے اس ستلج چولستان میں بسنے والے بھی پاکستان کے شہری ہیں ہمیں انصاف چا ہیے ۔ اس علاقے میںبھی فنڈز لگائے جائیں۔ ہم کسی ادارے کے خلاف نہیں ہیں ۔ ہم اس وقت سڑکوں پر آتے ہیں جب ہمیں ہمارا حق نہیں ملتا۔ ہم آپس میں بھائی چارہ کی فضائ کو پیدا کرنا چاہتے ہیں اور ہم ان تمام اداروں کے ملازمین کے حق میں ہیں جو عوام کے مسائل کی داد رسی کرتے ہیں۔ جہاں بھی ناانصافی ہو گی عوامی اتحاد آپ کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر آپ کے حق کی خاطر لڑے گا۔ ریلی میںانجمن تاجران کے صدر شیخ محمد عالم ، جنرل سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا چوہدری سہیل باجوہ ، رانا محمد شفیق،ڈاکٹر منصور خاں کھرل ،کے علاوہ شہر کی دیگر سیاسی و سماجی رہنمائوں نے بھی ریلی میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں  وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا 29 ستمبر سے تمام اسکولز مکمل کھولنے کا اعلان

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker