پاکستانتازہ ترین

جاوید ہاشمی کا ایجنسیوں سے پیسےلینے کا الزام مسترد

اسلام آباد(بیوروچیف) پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے ایجنسیوں سے پیسے لینے کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے یوسف میمن سے پیسے کاروباری سلسلے میں لئے جس کے تمام ثبوت موجود ہیں۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ اصغر خان کیس کے فیصلے کے بعد میاں نواز شریف اور چوہدری نثار سمیت دیگر نامزد سیاست دان انتخابات میں حصہ لینے کے اہل نہیں رہے۔ شہباز شریف پنجاب میں قبضہ گروپوں کی سرپرستی کر رہے ہیں۔ نواز شریف نے شوگر مل کی پیشکش کی تھی ، میں نے انکار کر دیا تھا، جاوید ہاشمی نے سوال کیا کہ چوہدری نثار کے ملک بھر میں سی این جی اور پٹرول سٹیشن کہاں سے آئے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : اللہ اور اللہ کے نبیﷺ کے احکامات کی پیروی دنیا اور آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے . ڈاکٹر شعیب طارق وڑائچ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker