تازہ ترینعلاقائی

پاکستان تحریک انصاف بہاول پور صوبہ کے حق میں ہے،جاوید ہاشمی

بہاولپور(بیو رو چیف) پاکستان تحریک انصاف بہاول پور صوبہ کے حق میں ہے مسلم لیگ ن کبھی بھی بہاول پورصوبہ بحال نہیں کرائیگی بہاول پورکی قیمتی شہری املاک فروخت کرکے لاہورپرلگائی جارہی ہیں جوکسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ان خیالات کااظہار مرکزی صدرپاکستان تحریک انصاف جاویدہاشمی نے جھانگی والا میں پی ٹی آئی کے جلسہ عام سے خطاب کیا قبل ازیں دریائے ستلج پر ان کاوالہانہ استقبال کیاگیااور ان کو ایک کارواں کی صورت میں جلسہ عام تک لے جایاگی جلسہ میں مرکزی نائب صدر پی ٹی آئی اعجاز چوہدری میاں فرزندعلی گوہیر عثمان عباسی شیخ عباس ریاض احمدناجی ملک اصغرجوئیہ بھی شریک سمیت کارواں میں پاکستان تحریک انصاف بہاول پورکے سینکڑوں کارکن اورانصاف یوتھ ونگ کے کارکن شامل تھے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن اورپی پی پی بہاول پورکی عوام کو جھانسہ دے رہی ہیں عوام انکی شعبدہ بازیوں میں نہ آئے پاکستان تحریک انصاف ہی وہ واحدجماعت ہے جوکہ بہاول پورعوام کی امنگوں کے مطابق بہاول پورصوبہ بحال کرائیگی سرپرست اعلی پاکستان تحریک انصاف شیخ عباس رضا فرزندعلی گوہیر اوراصغرجوئیہ نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے صرف پنجاب اسمبلی میں قراردادپاس کرکے اور پی پی پی نے ریفرنس سپیکرکوبھیج کر عوام کوطفل تسلیاں دے رہیں ہیں جبکہ عملی طورپر کسی نے کوئی قدم نہ اٹھایا ہے انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے وفاقی بجٹ میں بہاول پورصوبہ کیلئے کوئی بجٹ مختص نہ کیااورنہ ہی پنجاب حکومت کو این ایف سی ایوارڈ کی مجوزہ رقم میں بہاول پورصوبہ کاحصہ جوکہ 25% بنتاہے اسکوبھی مختص نہیں کیاگیاجس سے ظاہرہے کہ دونوں سیاسی جماعتیں ن لیگ اور پی پی پی عوام کوصوبہ کے نام پربیوقوف بنارہے ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور فی الفور یہاں کی عوام کا آئینی و قانونی حق بہاولپورصوبہ بحال کرے۔انہوں نے کہا کہ اب کسی کو بہاولپور کے عوام کے جذبات سے کھیلنے کی ہرگزاجازت نہیں دی جائے گی۔ بہاولپور کے عوام اب باشعور ہوچکے ہیں وہ کسی کے کھوکھلے نعروں یا دعوؤں سے بہلنے والے نہیں۔ ہم حکمرانوں پر واضح کردیناچاہتے ہیں کہ بہاولپورصوبہ ایک اٹل حقیقت ہے ، اسکی تاریخی حیثیت کومسخ نہیں کیاجاسکتا ۔ بہاولپور کی الگ صوبائی شناخت تھی یہاں کے عوام صرف اور صرف بہاولپور کی صوبائی حیثیت کی بحالی چاہتے ہیں وہ کسی صوبے کاہرگزہرگز حصہ نہیں بنیں گے ۔مرکزی صدرپاکستان تحریک انصاف جاویدہاشمی کاستلج پل پر والہانہ استقبال کیاگیا سینکڑوں کی تعداد میں موٹرسائیکل اور گاڑیوں کے جلوس کے ہمراہ جھانگی والا جلسہ گاہ میں پہنچے ۔اس موقع پرمسلم لیگ ق کے اصغرجوئیہ نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں  کھایا پیا کچھ نہیں ، گلاس توڑا ۔۔۔ بارہ آنے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker