شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / جمہوریت کےخلاف سب سےبڑی تلوارسپریم کورٹ چلاتی ہے،جاوید ہاشمی

جمہوریت کےخلاف سب سےبڑی تلوارسپریم کورٹ چلاتی ہے،جاوید ہاشمی

ملتان (بیورو رپورٹ) سینیر سیاست دان جاوید ہاشمی نے کہاہےکہ اسمبلی میں تقریرکی آئین کےساتھ کھلواڑنہ کریں،ججوں نے سیاستدانوں کوپھانسیاں لگوائیں،آئین توڑنےوالوں کوکچھ نہیں کہا،جمہوریت کیخلاف سب سےبڑی تلوارسپریم کورٹ کی چلتی ہے۔ ملتان میں میڈیاسے بات کرتےہوئےجاویدہاشمی کاکہناتھاکہ آپ کیوں قوم کامنہ کالاکرتےہیں۔ آپ نے پرویزمشرف کوباہرجانے دیا۔ وزیراعظم کونااہل کیا،گاڈفادر،سسلین مافیاکہاگیا۔ جاویدہاشمی کاکہناتھاکہ ہرجج کوجانتاہوں،ان کی ذات پرنہیں جاؤں گا۔جس جج کانام پانامامیں شامل ہےوہ آج بھی جج ہے۔ جاوید ہاشمی نےالزام عائد کیاکہ کون کس طرح جج بنا،سب مجھےمعلوم ہے۔ انھوں نےمطالبہ کیاکہ آپ حاکم نہیں منصف ہیں،انصاف کریں۔ جاوید ہاشمی کاکہناتھاکہ نوازشریف کا بھرپور احتساب کریں لیکن یہ کونساطریقہ ہےنہ اپیل،نہ وکیل اورنہ دلیل۔

یہ بھی پڑھیں  پاناما لیکس؛ عمران خان نے شریف خاندان کے خلاف دستاویزات اورشواہد جمع کرادیے