پاکستانتازہ ترین

الیکشن ملتوی ہوئے تو نہ سیاست بچے گی نہ ریاست، مخدوم جاوید ہاشمی

javid hashmiملتان(بیورو چیف)تحریک انصاف کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ الیکشن ملتوی کروانے کیلئے جس طرح کی باتیں کی جا رہی ہیں اس سے نا سیاست بچے گی اور نا ہی ریاست۔ یہ بات انہوں نے ملتان پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کے علامہ طاہر القادری سے کہتا ہوں کے ان کی باتوں سے کسی کو فائدہ پہنچ رہا ہے، انتخابات جتنی جلدی ہوں گے ملک کیلئے اچھا ہے۔ مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ماضی میں طالبان کے ساتھ جتنے مذاکرات ہوئے نا تو حکمران ان پر قائم رہے اور نا ہی طالبان نے پاسداری کی، اگر امریکا کو افغانستان سے نکال دیا جائے تو طالبان کے پاس پاکستان میں حملے کرنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہ جاتا۔ ان کا کہنا تھا کے پنجاب حکومت اپنی کارکردگی کے جعلی اشتہارات چھپوا رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر سیاست دانوں کی ڈگریاں چیک کرنے کا نگراں مجھے بنا دیا جائے تو بڑے بڑے لیڈروں کی ڈگریاں جعلی نکل آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker