پاکستانتازہ ترین

نوجوان اپنے مستقبل کو چوروں اورڈاکوں سے بچانے کیلئے تحریک انصاف کے قافلےکاحصہ بنیں ،جاوید ہاشمی

javidاسلام آباد (بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ نوجوان اپنے مستقبل کو چوروں اور ڈاکوں سے بچانے کیلئے تحریک انصاف کے قافلے کا حصہ بنیں اور عمران خان کا ساتھ دیکر اپنے مستقبل کو محفوظ بنائیں ، رائیونڈ میں تمام سیاستدان اپنے مفاد کیلئے اکٹھے ہوئے لیکن وہ کبھی ملک کی بقا اور عوام کی بہتری کیلئے ایک ساتھ نہیں ہوئے، پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے ، تبدیلی اورعوام کی فلاح کیلئے عمران خان کی شکل میں ایک دروازہ کھلا ہے ،قوم نے 60برسوں میں قیادتوں کی لمبی لائنیں دیکھی ہیں ،سیاستدان لوٹ مارکا بازگرم کرکے اپنے بیٹوں کومتعارف کررارہے ہیں ، اب عوام کی عمران خان کی قیادت میں تقدیر بدلیں گے، مرکز اور پنجاب کے کرپٹ حکمرانوں نے گزشتہ پانچ سال میں لوٹ مار کا بازار گرم رکھاہے، اب عوامی مارچ ان چوروں اور لٹیروں کو اپنے پاؤں تلے روند ڈالے گا ۔اتوار کو یہاں گولڑہ شریف میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرانے سیاستدان ملک میں لوٹ مار کرنے کے بعد اپنی اولادوں کو متعارف کرارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام جانتے کہ یہ وہ قیادتیں ہیں جنہوں نے ملک میں ڈاکو راج ، غربت ، مہنگائی متعارف کرائی ۔انہوں نے کہا کہ میں نے اور میرے دیگر ساتھیوں نے موت کو شکست دیکر ملک میں حقیقی تبدیلی کیلئے عمران خان کا ساتھ دیا ۔انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھی ملک میں حقیقی جمہوریت کیلئے عمران خان کا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ سیداسرار شاہ جیسے قربانیاں دینے والے کارکن عوام کو ڈاکوٗں سے بچانے کیلئے گھر بیٹھنے کی بجائے پاکستان کو اور آئین کو بچانے کیلئے ویل چئیر پر بیٹھ کر سیاست کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام حقوق کیلئے ترس رہے ہیں لیکن ان کی کوئی شنوائی نہیں ہورہی اس کی بڑی مثال طاہر لقادری کا لانگ مارچ اور کوئٹہ میں ہزارہ برادری کا احتجاج ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں ۔حکمران اپنے بچوں کے ساتھ لمبی قطاروں میں کھڑے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی چاہتے ہیں اور اس لیئے عوام کی بہتری کی بات کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چوروں سے بچانا ہوگا ۔اس کیلئے نوجوان ہمارے ساتھ کھڑے ہوجائیں ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آئی تو لوٹ مارکے دروازے بندکردیں گے اور عوام کی حکمرانی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ لوٹ مار ختم کرکے سب کو انصاف دلائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت حکومت کرنے کانہیں عوام کی خدمت کا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان اپنے مستقبل کو چوروں اور ڈاکوں سے بچانے کیلئے تحریک انصاف کے قافلے کا حصہ بنیں اور عمران خان کا ساتھ دیکر اپنے مستقبل کو محفوظ بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ رائیونڈ میں تمام سیاستدان اپنے مفاد کیلئے اکٹھے ہوئے لیکن وہ کبھی ملک کی بقا اور عوام کی بہتری کیلئے ایک ساتھ نہیں ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی حکمرانی کے ذریعے لوگوں پر دھونس نہ جمائیں کہ آئندہ حکومت ہماری ہوگی ۔مرکز اور پنجاب کے کرپٹ حکمرانوں نے گزشتہ پانچ سال میں لوٹ مار کا بازار گرم رکھا، اب عوامی مارچ ان چوروں اور لٹیروں کو اپنے پاؤں تلے روند ڈالے گا ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اپنی باریوں کے ذریعے ملک کو تباہ و برباد کرکے عوام کو بھکاری بنادیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب ملک کے حالات خراب ہوتے ہیں تو سیاستدان بوریا بستر باندھ کر ملک سے بھاگ جاتے ہیں اور غریب عوام جیلوں میں سڑتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اب عوام جان چکے ہیں وہ ایسا نہیں کرنے دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اب باریاں لگانے کا وقت ختم ہو چکا ہے اور اب عوام عمران خان کی قیادت میں ملک میں انقلاب برپا کریں گے ۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا کہ عوام اپنی آئندہ نسل کے مستقبل کیلئے عمران خان کا ساتھ دیں کیونکہ پاکستان تحریک انصاف ہی ملک میں تبدیلی لائے گی ۔سابق ایم این اے سیداسراراحمد شاہ نے کہا کہ ہم نے اقتدارکی سیاست نہیں بلکہ عوام کی خدمت کی سیاست کرتے ہیں ۔مخدوم جاوید ہاشمی ملک کے سب سے بڑے باغی ہیں جب انہوں نے تحریک انصاف میں8 شمولیت کیلئے میرا دروازہ کھٹکٹایا تو میں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر عامر مغل ، عدنان رندھاوا، پیرزادہ راحت قدوسی ،سابق ایم پی راجہ راشد حفیظ ، شاہین اکبر خان ،ان کے صاحبزادے حسن ایوب خان ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر سابق صدر انجمن تاجران ملک ظہور احمدنے اپنے ہزاروں ساتھیوں کے ہمراہ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں  سبی :سبی میں گرلز اور بوائز سکولوں میں فارسٹ آفیسر  کے تعاون سے تین ہزار پودے لگائے جائیں گے، عبدالحمید ابڑو 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker