پاکستانتازہ ترین

بجٹ (ن) لیگ کا بجٹ نہیں ہے بلکہ یہ کسی اکاؤنٹنٹ کا بجٹ ہے، جاوید ہاشمی

javid hashmiاسلام آباد(بیورو رپورٹ) پی ٹی آئی کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ یہ بجٹ (ن) لیگ کا بجٹ نہیں ہے بلکہ یہ کسی اکاؤنٹنٹ کا بجٹ ہے اس بجٹ کا کسی غریب سے کوئی تعلق نہیں ہے پورا ملک اب پولیس سٹیٹ بن چکا ہے اس کی واضح مثال فیصل آباد میں پوری قوم نے دیکھ لی ہے ۔ بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ نواز لیگ کے اس بجٹ سے غریبوں کا کوئی تعلق نہیں ہے مہنگائی بڑھے گی اور حالات کنٹرول سے باہر ہونگے یہ بجٹ کسی اکاؤنٹنٹ نے تیار کیا ہے یہ ان کا اپنا تیار کردہ بجٹ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اس بجٹ سے غریب عوام کے مسائل حل نہیں ہونگے اور ان کے مسائل میں اضافہ ہوگا انہوں نے کہا کہ ہم نے نوجوانوں کے لیے بہت کچھ کرنا ہے لیکن اب وفاق میں نواز لیگ ہے ہم سے بھی جو ہوسکتا ہم کرینگے پی ٹی آئی نوجوانوں کی پسندیدہ جماعت ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  ملتان: لٹیرے برسراقتدار ہیں،جاوید ہاشمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker