تازہ ترینفن فنکار

پنڈی گھیب:کامیڈی رولزکرنے کابہت مزہ آتاہے، اداکارجاوید کوڈو

پنڈی گھیب ﴿ملک فیصل منیر سے﴾ پاکستان فلم انڈسٹری ، ٹی وی اور سٹیج کے معروف اداکار جاوید کوڈو نے کہا ہے کہ کامیڈی رولز کرنے کا بہت مزہ آتا ہے میری ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ میں عوام کے چہروں پر خوشیاں بکھیروں۔محنت اور کوشش سے انسان ہر چیز حاصل کر سکتا ہے میں آج جس مقام پر ہوں وہ میری کا وشوں کا صلہ اور اللہ تعالی کا خاص کرم ہے اب تک جتنا بھی کام کیا ہے عوام نے ہمیشہ میری پرفارمنس کو پذیرائی بخشی۔ان خیالات کا اظہار معروف اداکار جاوید کوڈو نے سینئر صحافی و پریس کلب پنڈی گھیب کے صدر ملک فیصل منیرکو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے فنی کیئرئر کا آغاز 1981ئ میں پاکستان فلم سودے بازی سے کیا۔ اس وقت میری عمر 13برس تھی ۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 150سے زائد پاکستانی فلم ، ڈرامہ اور سٹیج میں کام کیا ہے ، رنگیلا ، منور ظریف ، وحید مراد میرے پسندیدہ اداکار ہیںمیں ان سے بے حد متاثر ہوں ۔ میرے پرستار مجھ سے بے حد محبت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے مجھے بے حد عزت سے نوازا ہے جس کیلئے میں جتنا بھی شکر کرئوں کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کااعلان ،عمران نذیر،رزاق اورکامران اکمل کی واپسی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker