تازہ ترینکھیل

جاوید میانداد نے شاہد آفریدی کو معاف کردیا

لاہور(مانیٹرنگ سیل) شاہد آفریدی اور جاوید میانداد کے درمیان دو روز تک جاری رہنے والے گولہ باری ختم ہوگئی ہے ، لیجنڈ کرکٹر میانداد نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے آفریدی کو معاف کردیا ہے ۔ زرائع کے مطابق جاوید میانداد نے سینیئر کھلاڑیوں کی باتوں کو مقدم رکھتے ہوئے اور آفریدی کی جانب سے ان کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بوم بوم آفریدی کو معاف کردیا ۔ دونوں کرکٹر نے گزشتہ تین دنوں کے دوران میڈیا کے زریعے ایک دوسرے پر سنگین الزامات عائد کئے تھے شاہد آفریدی نے جاوید میانداد پر پیسہ بنانے کا الزام عائد کیا تھا جبکہ جاوید میانداد نے بوم بوم پر میچ فکسنگکے الزامات لگائے تھے جس پر شاہد آفریدی نے لیجنڈ بیٹسمین کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا تھا۔ آفریدی کی جانب سے قانونی چارہ جوئی کے بیان پر سینیئر کھلاڑیوں جن میں وسیم اکرم اور شعیب اختر خاصے سرگرم تھے نے دونوں کھلاڑیوں کو معاملہ افہام وتفہیم سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا جس پر پہل کرتے ہوئے میانداد نے آفریدی کو معاف کردیا تاہم ابھی تک آفریدی کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آسکا ہے ۔
اس سے قبل جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ بڑا ہونے کے ناطے میں آفریدی کو معاف کرتا ہوں اسے میں نے بہت کچھ سکھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!