علاقائی

گوجرانوالہ:عمران خان کی قیادت میں شروع ہونیوالا سونامی کرپٹ حکمرانوں سےعوام کو نجات دلا کی ختم ہوگا،مخدوم جاوید ہاشمی

گوجرانوالہ﴿میاں ریاض سے﴾پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں شروع ہونیوالا سونامی اب ان کرپٹ حکمرانوں سے پاکستانی عوام کو نجات دلا کی ختم ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی صدر تحریک انصاف میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماع سے صوبائی صدر احسن رشید، انعام اﷲ نیازی، ضلعی صدر ولید اکرم بھنڈر، سابق وفاقی وزیر مملکت شاہد اکرم بھنڈر، بیرسٹر منصور سرور اعوان، چودھری خادم حسین آدھی، سردار عبدالماجد، منظور قادر بھنڈر، بلال یٰسین، مہر شہباز علی، احسان الٰہی نارو، چودھری اطہر ارشاد، حق نواز چیمہ، چودھری تشکل عباس وڑائچ، رانا ساجد علی شوکت، رانا زبیر رضا، ندیم قادر بھنڈر، سہیل قادر بھنڈر و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ زرداری ٹولہ جب سے برسراقتدار آیا ہے عوام روٹی کپڑا مکان تو دور کی بات ہے روزمرہ زندگی گزارنے کیلئے بھی وسائل حاصل نہیں رہے ہیں، ضلعی صدر ولید اکرم بھنڈر نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحریک انصاف اپنی عوام دوستانہ پالیسیوں کی بدولت ہی عوام تحریک انصاف پر ملک بھر میں بھرپور اعتماد کااظہار کر رہے ہیں اور اب صرف عمران خان کو پاکستان عوام کا نجات دہندہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف برسردار اقتدار آکر ملک و قوم کو مسائل سے نجات دلائے گی اور پاکستانی عوام خوشحال زندگی گزار سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:مہمان بن کرآنے والےمیزبان کی بیوی، بچی اورزیورات لےکرفرار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker