تازہ ترینعلاقائی

جہلم : ساڑھے چھ کروڑ کی نا دہندہ سگریٹ فیکٹری سیل مذاکرات کے بعد اوپن

جہلم (نامہ نگار) ساڑھے چھ کروڑ کی نا دہندہ سگریٹ فیکٹری سیل مذاکرات کے بعد اوپن ، اعلیٰ عدلیہ تک فیصلے مارکیٹ کمیٹی کے حق میں ہو چکے ہیں ۔ چئیرمین مارکیٹ شیخ شکیل 20سال سے تمباکو پر عائد ٹیکس جمع نہیں کروایا گیا۔تفصیلات کے مطابق جہلم میں واقع پاکستان ٹوبیکو کمپنی (سگریٹ فیکٹری) کو گزشتہ روز چئیرمین مارکیٹ کمیٹی شیخ شکیل اور محکمہ مال کے افسران کی نگرانی چھ کروڑ 65لاکھ روپے کی ڈیفالٹر ہونے کی بناپر سیل کر دیا تو سگریٹ فیکٹری کے اعلیٰ حکام نے اے ڈی سی سے رابطہ کیا اور مذاکرات کے بعد ٹائم دے کر لگائی گئی سیل اوپن کر دی گئی اس حوالے سے مارکیٹ کمیٹی جہلم کے چئیرمین شیخ شکیل نے کہا ہے کہ 20سال سے عدالتوں میں کیس چل رہاتھا کہ فیکٹری والے تمباکو پر بننے والا ٹیکس جمع نہیں کروایا ہیں ۔ سپریم کورٹ تک تمام معزز عدالتوں سے فیصلے مارکیٹ کمیٹی کے حق میں ہوئے ہیں اگر مقررہ ٹائم تک ٹیکس کی رقم جمع نہ کروائی گئی تو دوبارہ فیکٹری کو سیل کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  میاں شہباز شریف کا متوقع سرپرائز دورہْ۔اوکاڑہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker