تازہ ترینعلاقائی

جہلم: جادہ چونگی میں تجاوزات کی بھر مار ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا

جہلم(نامہ نگار)جادہ چونگی میں تجاوزات کی بھر مار ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ،سروس روڈ پر پختہ تجاوزات سے ڈرائیوروں نے جی ٹی روڈ پر قبضہ کر لیا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ کے ساتھ دونوں طرف اور جادہ چونگی سے سول ہسپتال اور شہر میں جانے والی سڑک پر واقع مرغ گوشت ،حلوائیوں ،سائیکلوں وغیرہ کے د وکانداروں نے دس دس فٹ تک تجاوزات قائم کر لی ہیں جس کی وجہ سے ہر وقت ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے اس کے علاوہ جی ٹی روڈ کے ساتھ سروس روڈ پر ہوٹل ،کارگوں،فروٹ وغیرہ کے مالکان نے پختہ تجاوزات قائم کرلی ہیں جس کی وجہ سے سائیکل ،موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے ڈرائیور جی ٹی روڈ پر غلط سائیڈ پر گاڑیاں چلاتے اور کھڑی کرتے ہیں جس سے روزانہ روڈ ایکسیڈنٹ معمول ہو گئے ہیں شہریوں نے اعلیٰ حکام سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ نوٹس لے کر کاروائی کریں

یہ بھی پڑھیں  جہلم:سانحہ فیکٹری کیس پولیس چوکی کالا گجراں ملازمین کے لیے سونے کی چڑیا بن گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker