تازہ ترینعلاقائی

جہلم : پیٹی بھائی کے ہاتھوں پولیس ملازم کا قتل انویسٹی گیشن ٹیم تا حال وجہ معلوم کرنے میں ناکام

جہلم (نامہ نگار) پیٹی بھائی کے ہاتھوں پولیس ملازم کا قتل انویسٹی گیشن ٹیم تا حال وجہ معلوم کرنے میں ناکام لواحقین سے صلح اور ملزم کی گرفتاری پر متضاد بیان ، ڈی پی او آج با ضابطہ گرفتاری کے بعد پریس کانفرنس کریں گے ۔ تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز پولیس کانسٹیبل کاشف اکرام کے ہاتھوں سرکاری پسٹل سے قتل ہونے والے پچاس سالہ کانسٹیبل منور حسین کے تنازع کی کیا وجہ تھی قتل کی تفتیش کرنے والا سیل 48گھنٹے سے زیادہ ٹائم گزرنے کے باوجود کسی نتیجہ پر نہیں پہنچ سکا جبکہ ملزم کی گرفتاری اور مرنے والے کے لواحقین سے صلح کے حوالے سے کوششوں کے بارے میں بھی پولیس کی طرف سے متضاد بیانات آرہے ہیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈی پی او جہلم حسن اسد علوی آج اپنے دفتر میں ملزم کی باضابطہ گرفتاری اور قتل کی وجہ بیان کرنے کے لیے پریس کانفرنس کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں  دبئی ٹیسٹ میں گرین شرٹس 165 رنز پر ڈھیر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker