تازہ ترینعلاقائی

جہلم : جانوروں کے باڑے میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کے جانور جل گئے

جہلم (نامہ نگار) جانوروں کے باڑے میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کے جانور جل گئے نواں لوک کے رہائشی محمد سلیمان نے صبح دیکھا تو بھینس بکریاں مری ہوئی تھیں تھانہ چوٹالہ پولیس کے مطابق آگ سردی سے بچنے کے لیے لگائی گئی آگ کی وجہ سے لگی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات جہلم کے نواحی علاقہ تھانہ چوٹالہ کی حدود میں واقع گاؤں نواں لوک کے رہائشی محمد سلیمان نے گھر کے ساتھ باڑے میں اپنی بھینسیں اور بکریاں وغیرہ باندھی ہوئی تھیں جب صبح جاکر دیکھا تو آگ لگنے کی وجہ سے تمام جانور جل کر کوئلہ بنے ہوئے تھے واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور تمام معلومات حاصل کی پولیس کے مطابق لاکھوں روپے کے قیمتی جانوروں کے جلنے کی وجہ رات کو سردی سے بچنے کے لیے لگائی گئی آگ کا نتیجہ ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button