پاکستانتازہ ترین

جہلم: چیئرمین ضلع کونسل جہلم کے الیکشن میں اسحاق ڈار ہار گیا حمزہ شہباز جیت گیا

جہلم (نامہ نگار)چیئرمین ضلع کونسل جہلم کے الیکشن میں اسحاق ڈار ہار گیا حمزہ شہباز جیت گیا ٹکٹ سے محروم ہونے والے باغی امیدوار راجہ قاسم علی نے 34ٹکٹ ہولڈر حافظ اعجاز جنجوعہ نے 24ووٹ حاصل کیے ہیں 59ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعما ل کیاجیتنے کے بعد جشن کا سماں اور بھنگڑے ڈالے گیے تفصیلات کے مطابق چیئرمین ضلع کونسل جہلم کے الیکشن میں 59ووٹرز نے اپنی ووٹ کا حق استعمال کیا جن میں 50ممبران ن لیگ کے اور 9ممبران پاکستان تحریک انصاف کے تھے تین امیدوار مدمقابل تھے جن میں مسلم لیگ ن وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے حافظ اعجاز جنجوعہ آزاد امیدوار جس سے ٹکٹ واپس لیا گیا تھا حمزہ شہباز و باغی گروپ راجہ قاسم علی خان اور پاکستان تحریک انصاف کے مرزا جمشید اشرف شامل تھے نتائج کے مطابق اسحاق ڈار گروپ کے حافظ اعجاز نے 24ووٹ ،حمزہ شہباز گروپ کے راجہ قاسم علی خان نے 34ووٹ اور تحریک انصاف کے مرزا جمشید اشرف نے 1ووٹ حاصل کیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button