تازہ ترینعلاقائی

جہلم:سگریٹ میں ذائقہ اورخوشبو کے چکر میں کئی شہری بیماریوں میں مبتلا

جہلم(نامہ نگار)سگریٹ میں ذائقہ اور خوشبو پیدا کرنے کے چکر میں ملٹی نیشنل کمپنی نے سینکڑوں سگریٹ نوش شہریوں کو بیماریوں میں مبتلا کر دیا ہے دن بھر سگریٹ نوش ایک دوسرے اور ڈاکٹروں سے گلے کھانسی ودیگر بیماریوں کے بارے میں مشورے کرتے نظر آتے ہیں سگریٹ نوش سگریٹ کی کمپنی تبدیل اور چھوڑ رہے ہیں سگریٹ نوشوں اور ان کے لواحقین کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سگریٹ تیار کرنے والی مشہور ملٹی نیشنل کمپنی نے اچانک سگریٹ کے ذائقے میں تبدیلی کرتے ہوئے سگریٹ میں ذائقہ لانے اور سگریٹ نوشوں کے منہ میں خوشبو پیدا کرنے کے لیے سگریٹ میں شیشہ اور دیگر خطرناک اشیاء مکس کر دی ہیں جس کی وجہ سے سینکڑوں سگریٹ نوش گلے، کھانسی ،ریشے ودیگر اندرونی بیماریوں کا شکار ہو چکے ہیں اور مسلسل بیمار رہنے اور آرام نہ آنے کی وجہ سے ایک دوسرے سے صحت کی خرابی اور ڈاکٹروں سے علاج کرواتے پر مجبور ہیں بیمار سگریٹ نوشوں اور ان کے لواحقین نے اعلیٰ حکام اور محکمہ صحت سے پر زور اپیل کی ہے کہ نوٹس لے کر کاروائی کریں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button