تازہ ترینعلاقائی

جہلم:انسانی سمگلنگ میں مصروف ایجنٹ مخالفین پر جھوٹے مقدمات درج کروانے اور ایف آئی اے پولیس کے نام پررقم بٹورنے لگے

جہلم(نامہ نگار)ایف آئی اے پولیس جہلم میں ایجنٹوں کے رحم وکرم پر منتھلی دینے انسانی سمگلنگ میں مصروف ایجنٹ مخالفین پر جھوٹے مقدمات درج کروانے اور ایف آئی اے پولیس کے نام پررقم بٹورنے لگے ایف آئی اے پولیس خانہ پری کے لیے کاروباری لین دین کرنے والوں پر انسانی سمگلنگ کے مقدمات درج کرنے لگی تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے پولیس نے جہلم میں انسانی سمگلنگ جعلی بینک ا سٹیٹمینٹ اور جعلی ویزے لگانے والوں سے ساز باز اور ماہانہ منتھلی لینے کے لیے دو نمبر کاموں کے ماہر لوگوں کو ایجنٹ بنا لیا ہے جو خود ایف آئی اے کی آشیر باد پر سرعام انسانی سمگلنگ ،جعلی بینک اسٹیٹمینٹ اور ویزو ں کا دھند کر رہے ہیں اور اپنے مخالف کاروبار کرنے والوں اور پسند ناپسند پر جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات درج اور بھاری رقم بٹورتے ہیں جبکہ ایف آئی اے پولیس نے اعلیٰ حکام کا منہ بند کرنے اور خانہ پری کے لیے کاروباری اور ادھار کا لین دین کرنے والوں کے خلاف انسانی سمگلنگ کے مقدمات درج کر کے گرفتار کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے شہریوں نے اعلیٰ حکام سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ نوٹس لے کر کاروائی کریں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!