تازہ ترینعلاقائی

جہلم:ایس ایچ او تھانہ کا پیٹی بھائی کو بچانے کے لیے مدعی مقدمہ پر صلح کے لیے دباو اور خطرناک نتائج کی دھمکیاں

جہلم(نامہ نگار)ایس ایچ او تھانہ صدر تنویر وڑائچ کا پیٹی بھائی کو بچانے کے لیے مدعی مقدمہ پر صلح کے لیے دباو اور خطرناک نتائج کی دھمکیاں،سب انسپکٹر خالد محمود ساتھیوں کے ہمراء تین ماہ قبل مکان پر قبضہ کرنے کے لیے بذرگ محمد اسحاق کے گھر داخل ہوا تھا جو کہ عبدالعزیز کا کرایہ دار ہے خالد محمو د پر اس وقت کے ایس ایچ او اور ڈی ایس پی صدر کی انکوائری کے بعد مقدمہ درج ہوا تھا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی کالا گجراں کی حدود میں واقع کالاگجراں کے رہائشی محمد اسحاق ولد محمد اسمائیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ میں عبدالعزیز کے مکان میں تقریبا 20سال سے کرایہ پر رہائش پذیر ہو ں 17/5/15کو سب انسپکٹر خالد محمود ولد محمد مالک سکنہ کالا گجراں جو کہ ٹریننگ سنٹر روات میں تعینات ہے اپنے ساتھیوں کے ہمراء مسلح ہو کر اور دروازہ توڑ کر گھر کے اندر داخل ہوا تھا اور فائرنگ کی تھی جس کی درخواست پولیس کو دی تو اس وقت کے ایس ایچ او اعجاز شاہ اور ڈی ایس پی صدر رضا اللہ خان نے علیحدہ علیحدہ انکوائری کی اور جرم ثابت ہونے پر دفعہ 452/337,H2.506,2/148,149 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی مگر ملزمان گرفتار نہیں کئے گئے تھے محمد اسحاق نے مذید بتایا کہ ملزم خالد محمد نے 14/7کو عبوری کروائی جس کی تاریخ 19/8/15مقرر ہے لیکن ایس ایچ او تھانہ صدر تنویر جاوید وڑائچ نے ہمیں 13/8/15کو تھانے میں بلا کر ہم پر دباو ڈالا کے بہتر ہے تم خالد محمد سے صلح کر لو ورنہ تمہیں نقصان ہو گا کیونکہ جن لوگوں کے کہنے پر چل ہو وہ بعد میں تمہارا ساتھ نہیں دے گے اور اگر میں چاہوں تو ایک دن میں مکان کا قبضہ خالد کو دلوا سکتا ہوں محمد اسحاق نے کہا کے میں غریب انسان ہوں ایس ایچ او تفتیشی افسر پر بھی دباو ڈال رہا ہے کہ وہ ملزمان کے خلاف کاروائی نہ کرے میں وزیراعلیٰ پنجاب اور پولیس کے اعلیٰ افسران سے پر زور اپیل کرتا ہوں کہ وہ نوٹس لے کر مجھے انصاف دلوایا جائے

یہ بھی پڑھیں  سعودی عرب کا اسلامی دنیا میں کردار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker