تازہ ترینعلاقائی

جہلم:سانحہ فیکٹری کیس پولیس چوکی کالا گجراں ملازمین کے لیے سونے کی چڑیا بن گئی

جہلم (نامہ نگار)سانحہ فیکٹری کیس پولیس چوکی کالا گجراں ملازمین کے لیے سونے کی چڑیا بن گئی، تعیناتی کے لیے اعلیٰ حکام سے سفارشیں اور رشوت کی آفریں، بے گناہ سفید پوشوں کو پھنسانے کی دھمکیاں دے کر بھاری رشوت وصول کرنے کا سلسلہ جاری، رشوت نہ دینے والے بیگناہ جیل کی ہوا کھانے پر مجبور، شہریوں کی بیگناہوں کے خلاف کاروائی کرنے اور گناہ گاروں کو چھوڑنے کا نوٹس لینے کی اپیل تفصیلات کے مطابق چند ہفتے قبل جہلم کے نواحی علاقہ راٹھیاں میں ایک فیکٹری کو آگ لگائی گئی تھی جس کے بعد پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمات درج کئے تھے اور ان مقدمات کی آڑ میں ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس نے پر امن اور شریف رہائشیوں کے گھروں میں چھاپے مارنا شروع کر دیئے اور انہیں اٹھا کر پولیس چوکی میں بھاری سودے بازی کے بعد چھوڑدیا جاتا ہے جو سفید پوش شریف شہری پولیس کی ڈیماند پوری نہیں کرتے ان کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا جاتا ہے کالاگجراں پولیس چوکی ملازمین نے سونے کی چڑیا بنا لی ہے اور وہاں پر تعیناتی کے لیے محکمے کے اعلیٰ حکام سیاسی رہنماؤں سے سفارشیں کروائی جارہی ہیں اور رشوت بھی دی جارہی ہے نا انصافی کے شکار شہریوں نے اعلیٰ حکام سے پر زور اپیل کی ہے کہ ناجائز تنگ کرنے والے پولیس ملازمین کے خلاف قانونی کاروائی کریں اور جن شرپسندوں نے فیکٹری کو آگ لگا ئی ہیں ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے

یہ بھی پڑھیں  جہلم:مضرصحت گوشت فروخت کرنے والے قصاب کو ویٹرنری ڈاکٹر نے اٹو رکشہ سمیت گرفتار کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker