تازہ ترینعلاقائی

جہلم :ٹی ایم اے کے 5سال سے منتظر پنشنرز کو کروڑوں روپے پنشن اور فنڈز کی ادائیگی

جہلم (نامہ نگار) ٹی ایم اے کے گزشتہ 5سال سے منتظر پنشنرز کو کروڑوں روپے پینشن اور فنڈز کی ادائیگی ، خواتین پنشنرز کی آنکھوں میں چیک وصولی کے وقت خوشی کے آنسو ٹی ایم اے کے گزشتہ 5سال سے منتظر پنشنرز کو کروڑوں روپے پینشن اور فنڈز کی ادائیگی : خواتین پنشنرز کی آنکھوں میں چیک وصولی کے وقت خوشی کے آنسو۔تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے کے 26ریٹائرڈ ملازمین کو ان کی ریٹائرمنٹ سے گزشتہ 5سال سے پنشن وکمیونٹی فنڈ کی ادائیگی نہ ہوئی تھی اور پنشن اور فنڈ کی وصولی کے لیے روزانہ ٹی ایم اے آنا ان کا معمول بن گیا تھا۔جس پر ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ذوالفقار احمد گھمن اور اے ڈی سی وایڈمنسٹریٹر محمد عمران رضا عباسی نے پنشنرز کو پنشن اور کمیونٹی فنڈ دینے کے لیے ایک جامع حکمت عملی کے تحت ایک کروڑ 48لاکھ 6ہزار 8صد انیس روپے کے فنڈز فراہم کر کے آج ضلع کونسل ہال میں چھبیس خواتین و مرد ملازمین کو ڈی سی او ذوالفقار احمد گھمن ،ضلعی محتسب چودھری غضنفر ضیا ،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن راجہ شکیل احمد نے ادائیگی بذریعہ چیک کی۔جس پر پنشنرز کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو تھے۔انھوں نے ضلعی انتظامیہ کے لیے دعائیں کیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button