تازہ ترینعلاقائی

جہلم:ضلعی انتظامیہ دریائے جہلم میں کسی بھی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیارہے، ڈی سی او

جہلم ( بیورورپورٹ) ڈی سی او جہلم ذوالفقاراحمد گھمن نے کہاہے ضلعی انتظامیہ پوری طرح الرٹ ہے اور دریائے جہلم میں کسی بھی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہاکہ دریا میں پانی کی سطح کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے ، خفاظتی پشتوں کا بھی معائنہ کیا جا رہا ہے اور نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کوسیلا ب کی صورت میں قریبی محفوظ جگہوں پر پہنچانے کے انتظامات بھی مکمل ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے سیلاب سے نمٹنے کے لئے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اے ڈی سی عمران رضا عباسی، اسسٹنٹ کمشنر جہلم ڈاکٹر آفا ق وزیر، اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دانخان چوہدی اشرف گجر ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر فیصل اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ڈی سی او ذوالفقاراحمد گھمن نے کہاکہ ریلیف کیلئے تمام متعلقہ محکموں نے منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے اور ریلیف کیلئے استعمال ہونے والی مشنری چالو حالت میں موجود ہے ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ شہری دفاع اور ریسیکیو 1122 مکمل طور پر الرٹ رہیں اور محکمہ صحت اور خوراک کو ادویات اور خوراک کا مناسب ذخیرہ رکھنے کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے دریاؤں میں پانی سطح بلند ہورہی ہے اور سیلاب کا خطرہ موجود ہے۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم کے تعاون سے انتظامیہ نے فلڈ ریلیف کیمپس کی لسٹ تیار کر رکھی ہے اور نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کو جب بھی انتظامیہ کی طرف سے وارننگ دی جائے وہ ان کیمپوں میں منتقل ہو جائیں اور انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں۔

یہ بھی پڑھیں  سیالکوٹ:271مستحقین بیت المال کو20لاکھ کےمیرج گرانٹس،امدادی رقوم تقسیم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker