تازہ ترینعلاقائی

جہلم: محکمہ نیشنل ہائی وے کی ملی بھگت سے سرکاری زمین پر درجنوں ناجائز کاروبار قائم

جہلم(نامہ نگار) محکمہ نیشنل ہائی وے کی ملی بھگت سے سرکاری زمین پر درجنوں ناجائز کاروبار قائم،بااثر شخصیات سے عملے کی آشیر باد پر پختہ تجاوزات بنا لی ہیں ،محکمہ کرایہ وصول کر کہ ماہانہ لاکھوں روپے جمع کر سکتا ہے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل تفصیلات کے مطابق محکمہ نیشنل ہائی وے کی زمین پر جادہ چونگی سے راٹھیاں کشمیر کالونی تک جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف درجنوں افراد سے محکمانہ ملی بھگت سے ناجائز کاروبار شروع کر رکھیں ہیں اس کے علاوہ بعض بااثر شخصیات نے عملے کی آشیر باد سے نیشنل ہائی وے کی زمین پر پختہ ناجائز تجاوزات تعمیر کر لی ہیں لیکن محکمے کے اہلکار ان کے خلاف کوئی قانونی کاروائی نہیں کر رہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر محکمہ ناجائز تجاوزات کرنے والوں سے ماہانہ کرایہ وصول کریں تو لاکھوں روپے سرکار ی فنڈ میں جمع ہو سکتے ہیں شہریوں نے اعلیٰ حکام سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ نوٹس لے کر کاروائی کریں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button