تازہ ترینعلاقائی

جہلم:ڈسٹرکٹ فوڈانسپکٹر جہلم کا غلہ منڈی دینہ کا اچانک دورہ

جہلم (نامہ نگار) ڈی سی او جہلم ذوالفقار احمد گھمن کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ فوڈانسپکٹر جہلم ملک حق نواز نے غلہ منڈی دینہ کا اچانک دورہ کیا اور دکانوں سے مختلف اشیائے خوردونوش کے نمونے حاصل کئے اور صفائی کے غیر تسلی بخش انتظامات پر ایک درجن دکانوں کو نوٹس جاری کئے۔ انہوں نے کہاکہ اشیائے خوردونوش کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بھیجے جائیں گے اور اگر ان میں ملاوٹ ثابت ہوگئی تو سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ان موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ انسپکٹر ملک حق نواز نے کہاکہ ملاوٹ شدہ اور غیر محفوظ خوراک بیچنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر دکانوں سے نمونے حاصل کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر ملاوٹ مافیا کے خلاف سخت کاروئی عمل میں لائی جا رہی ہے اور عوام کے صحت سے کھیلنے والوں کو سخت سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:مسلم لیگ ن کی جمہوریت کے خلاف شب خون مارنے کی سازش ناکام ہوگی ہے، ملک تیمور مسعود اکبر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker