
جھنگ(تحصیل رپوٹر)فحاشی کا اڈہ چلانے والی بدنام زمانہ سابقہ لیڈی کونسلراسکے میاں اور دو لڑکیاں ضمانت پر رہاتفصیل کے مطابق نواحی علاقہ سرگودھا روڈ سٹاپ بیر والی کی رہا ئشی بدنام زمانہ سابقہ جنرل لیڈی کونسلرنجمہ عرف نجو سکھیری جو عرصہ کئی سالوں سے فحاشی کا دھندہ چلا رہی تھی جسکی وجہ سے شریف شہریوں کا جینا محال ہو چکا تھا عید سے دو دن قبل مخبر کی اطلاع پر SHOتھانہ قادر پورچودھری حاکم علی نے اپنی بھاری نفری اورلیڈی کا نسٹیبلوں کے ساتھ ریڈ کر کینجمہ عرف نجو سکھیری اسکے میاں رمضان سکھیرا جو لڑکیاں سپلائی کرتا تھا اور جھنگ کی رہائشی دو لڑکیوں کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے نقدی برآمد کر کے مقدمہ درج کرتے ہوئے جیل بھیج دیا جو گزشتہ روز ضمانت پر رہا ہو گئے اس موقع پرSHOتھانہ قادر پورچودھری حاکم علی نے(نوائے وقت )سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے علاقہ میں تمام جرائم ختم کر کے دم لوں گا میرا فرض ہے عوام کی جان اور مال کی حفاظت کرنی جس میں کوئی کثر نہیں چھوڑوں گا فحاشی کے اڈے،جوا مافیا ،چوری ڈکیٹی و دیگر جرائم کا خاتمہ کر کے دم لوں گا اور جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کرنے والوں کو بھی ہرگز معاف نہیں کیاجائے گااس موقع پر عوام نے خوشی کا اظہا رکرتے ہوئے اچھی کارکردگی پر چودھری حاکم علی کو خراج تحسین پیش کیا