تازہ ترینعلاقائی

جھنگ:7محرم الحرام کا سیکیورٹی کے لحاظ سے حساس ترین ماتمی جلوس اختتام پذیر

jaloosجھنگ( بیوروچیف) سات محرم الحرام کا سیکیورٹی کے لحاظ سے حساس ترین روایتی ماتمی جلوس امام بارگاہ مہاجرین جھنگ سٹی سے برآمد ہو کر اپنے طے شدہ راستوں سے ہوتا ہوا مقررہ وقت پر امام بارگاہ قدیم تانگہ اڈا پر پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوا۔ ضلع بھر میں امن عامہ اور مذہبی رواداری کی فضا کو بحال رکھنے کا سہرا ڈی سی او مقبول احمد دھاولہ نے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام،عمائدین، تاجروں، معززین شہر ،منتظمین مجالس و جلوس اور پولیس کی بہتر حکمت عملی کے علاوہ پاک فوج کی موجودگی کو قرار دیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جھنگ مکمل طور پر امن کا گہوارہ بن چکا ہے اوریہاں تمام مسالک کے لوگوں میں مکمل طور پر مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کی صورتحال برقرار ہے جس کا واضع ثبوت ساتویں محرم الحرام کے جلوس کے موقع پر مثالی پر امن صورتحال کا یقینی ہونا ہے۔ ڈی سی او نے کہا کہ ڈی پی او ذیشان اصغر کی قیادت میں ڈسٹرکٹ پولیس اور دیگر قانون نافذ کر نے والے اداروں نے شاندار حکمت عملی اور سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کر کے امن عامہ کو عملی طور پر یقینی بنایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ممبران امن کمیٹی، منتظمین مجالس، تعزیہ و ذاولجناح، تمام مکاتب فکر کی اہم شخصیات اور علمائے کرام اور تاجروں کا ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے پر وہ ان کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے اُمید کا اظہار کیا ہے کہ اسی طرح یوم عاشورہ بھی اللہ تعالی کے فضل وکرم سے ضلع بھر میں پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوگا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپنا تعاون جاری رکھیں تاکہ شر پسند عناصر کو ضلع اور علاقے کا امن تباہ کرنے کا موقع نہ مل سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کی پانچ کمپنیاں ہمہ وقت الرٹ پوزیشن میں ضلع میں موجود ہیں جس سے ضلعی انتظامیہ اچھے طریقے سے محرم الحرام کے انتظامات مکمل کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker