تازہ ترینعلاقائی

جھنگ:چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری اریگیشن اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ نے تریموں ہیڈورکس میں مبینہ بدعنوانیوں اور سنگین نوعیت کی کرپشن کا نوٹس لئے لیا

جھنگ(بیورو رپورٹ) چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری اریگیشن اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے تریموں ہیڈورکس جھنگ ڈویژن کے ایکسیئن محمد اسلم ،ایس ڈی او ہیڈ ورکس زاہد حسین مترو،اکاؤنٹس یوسف ،بیلدار سرفراز وغیرہ کی مبینہ بدعنوانیوں اور سنگین نوعیت کی بے قاعد گیوں ،بے ضابطگیوں وکرپشن کے واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کے احکامات جاری کر دیئے ہیں یہ کاروائی حاجی نعمت خان گورنمنٹ کنٹریکٹر جھنگ کی ہر دو مجاز آفیسران کو گزاری جانے والی تحریری شکایات پر عمل میں آئی ہیں جس میں شکایت کنندہ نے انکشاف کیا تھا ایکسیئن اور ایس ڈی اوہیڈ ورکس مبینہ طور پر متعلقہ ٹھیکیداران سے ملی بھگت کرکے کام مکمل کروانے کی بجائے تھوڑا بہت کام کرواکر گورنمنٹ کے خزانہ کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں یوسف اور سرفراز مبینہ طور پر ٹھیکیداری کرنے میں مصروف ہیں جو کہ غیرقانونی اقدام ہے مگر کوئی باز پرس کرنے کو تیار نہ ہے انہوں نے مزید الزام عائد کیا کہ دوران ورکشاپ سیکشن میں رولر ٹرین اور آئل گریس کی لاکھوں روپے کی فج پیمنٹ بذریعہ ایل پی اے اپنے من پسند ٹھیکیداروں کے نام کر کے مبینہ طور پر ہضم کی گئی ہیں جبکہ ماہ نومبر 2013میں ایکسیئن نے شورکوٹ سب ڈویژن میں بیس لاکھ روپے زائد رقم کی مبینہ فج پے منٹ کر کے اپنی اور دیگر کی جیبیں بھریں اسی طرح سب ڈویژن اٹھارہ ہزاری اور سب ڈویژن شورکوٹ میں نہروں اور فلڈ بند کی واچنگ کے نام پر لاکھوں روپے کی فج پے منٹ کی گئی اور کالونی رنگ بند کی دیکھ بھال پر بھی لاکھوں روپے ہڑپ کئے جبکہ ایک روپے کا کام نہ کیا گیا ۔انہوں نے درخواست میں مزید موقف اختیار کیا کہ زاہد حسین مترو2006میں بطور ایس ڈی او ہیڈ ورکس تعینات رہ کر مبینہ کرپشن کی اور اس کی تعیناتی کے دوران تریموں انجینئرنگ ورکشاپ سے ایک ٹرک لوہا اور ٹریکٹر چوری ہواتھا لیکن ٹرک الٹ جانے کے باعث لوہا چوری ہونے سے بچ گیا جبکہ مسروقہ ٹریکٹر چوری ہونے کے بعد تھانہ مترو کے علاقہ سے پولیس نے برآمد کیا تھا تاہم محکمانہ تحقیقات نہ ہو سکنے کے باعث معاملہ سرد خانے کی نذر ہو گیا متعدد اہلکاران مقامی اور کافی عرصہ سے تعینات ہیں انہوں نے شفاف و منصفانہ تحقیقات ودادرسی کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button