تازہ ترینعلاقائی

جھنگ: پاک نیوز لائیو کی خبر پرایکشن، ملزانتظامیہ اور مزدوروں کے درمیان مذاکرات، دھرنا ختم

جھنگ(تحصیل رپوٹر)پاک نیوز کی خبر پر ایکشن مقامی لیگی ایم پی اے نے ملز انتظامیہ اور مزدوروں کے درمیان مذاکرات کر کے دھرنا ختم کروا دیا مزدوروں کی ایم پی اے کو دعائیں تفصیل کے مطابق شاہ جیونہ ٹکسٹائل ملز انتظامیہ نے دو ماہ قبل بغیر تنخواہیں دیے ملز بند کر دی تھی اور مزدوروں کو فارغ کر دیا تھا جس پر مزدوروں نے چند روز قبل احتجاج کرتے ہوئے ملز کے سامنے دھرنا دے دیا جو چار روز تک جاری رہا پاک نیوز میں خبر لگنے پر مقامی لیگی ایم پی اے حاجی محمد خان بلوچ نے مزدوروں اور ملز انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کرا کے معاملہ کو حل کرا دیا مزدوروں نے نا صرف پاک نیوزکا شکریہ ادا کیا بلکہ مقامی ایم پی اے حاجی محمد خان کو بھی تنخواہیں دلوانے پر دعائیں دیں ۔۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button