شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / جھنگ:14اگست جوش وخروش سے منانے کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

جھنگ:14اگست جوش وخروش سے منانے کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

jhangجھنگ(بیورو رپورٹ)ضلع بھر میں 14اگست 2013ء یوم آزادی کو قومی جذبہ اور جوش و خروش سے منانے کیلئے تمام ضروری انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔اس ضمن میں قرأت و نعت خوانی کے مقابلہ جات گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول جھنگ ،ملی نغموں کے مقابلہ جات گورنمنٹ حسینہ ہائی سکول جھنگ میں ای ڈی او ایجو کیشن،ڈسٹرکٹ منیجر اوقاف اور متعلقہ ادارہ کے سربراہان کی نگرانی میں منعقد ہوئے جبکہ13اگست کو ساڑھے آٹھ بجے صبح جناح ہال ضلع کونسل میں نظریہ پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے سلسلہ میں مجالس مذاکرہ منعقد ہوگا۔اسی طرح 14اگست کو بڑی بڑی مساجد میں نماز فجر کے بعد شہدائے تحریک پاکستان کی ارواح کیلئے ایصال ثواب او ر کشمیریوں کی آزادی ،ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی ،سلامتی ،قومی یکجہتی ،امن آتشی کی خصوصی دعاؤں سے ہوگااس روزپرچم کشائی کی مرکزی تقریب ضلع کونسل جناح ہال میں منعقد ہوگی۔ڈی سی او مقبول احمد دھاولہ، ڈی پی او ذیشان اصغربطور مہمانان خصوصی پرچم کشائی کریں گے۔اس موقع پر منتخب عوامی نمائندگان کے علاوہ مختلف محکموں کے افسران،کارکنان پاکستان اور معززین شہر بھی شرکت کریں گے۔پروگرام کیمطابق آٹھ بج کر 58منٹ پر سائرن بجائے جائینگے جس کے بعد ایک منٹ کیلئے خاموشی ہوگی اور 9بجے پاکستانی سرسبز حلالی قومی پرچم لہرایا جائیگا۔ بعد ازاں مختلف سکولوں سے آئے ہوئے طلباء قومی ترانہ اور ملی نغمیں پیش کرینگے جبکہ ضلعی پولیس کا دستہ مارچ پاسٹ کریگا۔گیارہ بجے دوپہر ڈسٹرکٹ جیل کے قیدیوں اور ہسپتال میں مریضوں کو فلاحی تنظیموں کی طر ف سے کھانا اور فروٹ تقسیم کیا جائیگا۔ جبکہ اسیطرح ضلع کی تمام تحصیلوں جھنگ،شورکوٹ،احمدپور سیال اور اٹھارہ ہزاری میں بھی متعلقہ ٹی ایم اووز کے زیر اہتمام پرچم کشائی کی تقاریب منعقد ہونگی۔

یہ بھی پڑھیں  بنت حوا ہوں میں یہ مراجرم ہے!