تازہ ترینعلاقائی

جھنگ:عالمی دن برائے خصوصی افراد کے حوالے سے سوشل ویلفئرآفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

جھنگ(تحصیل رپورٹر)عالمی دن برائے خصوصی افراد کے حوالے سے منڈی شاہ جیونہ سوشل ویلفئرآفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں منیجر صنعت زار فاروق بٹ۔ڈپٹی ڈسٹرک آفیسر سوشل ویلفیئراینڈبیتُ مال منڈی شاہ جیونہ سُہیل آرتھر۔صدر ہوُپ ویلفیئر فاوُنڈیشن ڈاکٹر غلام رسوُل شجر۔صدرگلوبل ویلفیئر آرگنائزیشن حاجی امیر خان ۔فاروق القادری کے علاوہ معزور بچوں ودیگر افراد نے شرکت کی ۔تقریب میں تقاریر کا مقابلا کروایا گیاجس کے بعد بچوں میں انعامات تقسیم کیے اس موقع پر فاروق القادری نے معزور بچوں میں ایک ایک ہزارجبکہ ہوپ ویلفیئر فاونڈیشن کی جانب سے پانچ پانچ سو روپے تقسیم کیے گئے۔اس کے بعد معزور بچوں کو کھانا کھلایا گیا۔اس موقع پر ہوپ ویلفیئرفاونڈیشن کے صدرڈاکٹر غلام رسوُل شجراور منیجر صنعت زار فاروق بٹ نے ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ بنانے کا اعلان کیا جو بہت جلد کام شروع کر دے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button