تازہ ترینعلاقائی

منڈی شاہ جیونہ:چھ چھ گھنٹے کی مسلسل لوڈ شیڈنگ بجلی چند لمحوں کی مہمان بن گئی

jhangمنڈی شاہ جیونہ (تحصیل رپورٹرجھنگ) چھ چھ گھنٹے کی مسلسل لوڈ شیڈنگ بجلی چند لمحوں کی مہمان بن گئی علاقے کی عوام کا سخت رد عمل ۔تفصیل کے مطابق منڈی شاہ جیونہ ،شاہ جیونہ ،رتہ ،متہ شیخن اکڑیانوالہ اور اس کے دیگر علاقوں میں مسلسل چھ چھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ شروع کر دی گئی ہے جس سے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ چودہ سے سولہ گھنٹے تک پہنچ گیا ہے مسلسل چھ چھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے کاروباری طبقہ سخت پریشان ہو گیا ہے رات کی لوڈ شیڈنگ میں مچھروں نے شہریوں کا سکون حرام کر دیا ہے تحویل ترین لوڈ شیڈنگ پر علاقے کی ہزاروں نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے صفدر وسیم مغل ،عبدالستار ،مظہر خان بلوچ ،امجد علی کے علاوہ ہزاروں عوام نے وفاقی وزیر پانی و بجلی سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker